Uncategorized

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: ہندوستان چیمپئن، نیوزی لینڈ کو 96 رن سے شکست

ہندوستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 96 رن سے شکست دے کر عالمی خطاب اپنے نام کر لیا۔ ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹ پر 255 رن کا بڑا اسکور بنایا، جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 19 اوور میں 159 رن پر ڈھیر ہو گئی۔کیوی ٹیم کی جانب سے ٹم سیفرٹ نے سب سے زیادہ 52 رن کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ مچل سینٹنر نے 43 رن بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ہندوستانی گیندبازی کے سامنے زیادہ دیر تک نہ ٹھہر سکا۔ ڈیرل مچل نے 17 رن اور لوکی فرگوسن 6 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ہندوستانی گیندبازوں نے ابتدا ہی سے دباؤ برقرار رکھا۔ جسپریت بمراہ نے انتہائی شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوور میں صرف 15 رن دے کر 4 اہم وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے ہیرو ثابت ہوئے۔ اکشر پٹیل نے بھی مؤثر بولنگ کرتے ہوئے 3 اوور میں 27 رن دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ ہاردک پانڈیا، ورون چکرورتی اور ابھیشیک شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم ابتدا ہی میں مشکلات کا شکار ہو گئی تھی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ 31 رن پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد کیوی ٹیم سنبھل نہ سکی اور ہندوستانی گیندبازوں نے میچ پر مکمل گرفت برقرار رکھی۔ اس طرح ہندوستان نے شاندار انداز میں فائنل جیت کر ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button