ناندیڑ
نوجوان سیدرئیس عرف ببلو کاانتقال

ناندیڑ:(حیدرعلی)5؍ستمبر:کھڑکپورہ کی مسجد بارہ امام کے پیچھے، مدرسہ محمد اسلامیہ کے قریب رہنے والے سید رئیس عرف ببلو کا ایک حادثے میں انتقال ہوگیا۔اس تعلق سے ملی معلومات کے مطابق کام کے دوران سینٹرنگ کی شیٹ سر پر گرنے سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے، جس کے نتیجے میں ان کا انتقال ہوگیا۔مرحوم کی نمازِ جنازہ ہفتہ 5؍ستمبر کی دوپہر ساڑھے گیارہ بجے مسجد دولہے شاہ رحمن میں ادا کی گئی، جس کے بعد متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور تمام افرادِ خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔آمین یا رب العالمین۔



