قومی

معروف خاتون برازیلین فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا

سعودی فٹبال کلب النصر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر برازیلین فٹبالر کی ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی ہے۔یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ کیتھلین سوزا کی زندگی کا ایک خاص لمحہ ہے کیونکہ اُنہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے اور اس موقع پر ہم ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے ویڈیو میں کہا ہے کہ میں صحیح راستے اور تبدیلی کی تلاش کے لیے چھوٹے چھوٹے قدم اٹھا رہی ہوں اور زندگی کا جو تحفہ مجھے ملا ہے اس کی قدر کرتی ہوں۔ کیتھلین سوزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خود بھی مسجد الحرام سے اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں تصاویر میں اُنہیں عمرہ زائرین کو کھجوریں بانٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ برازیلین فٹبالر گزشتہ 2 سال سے سعودی فٹبال کلب النصر کا حصہ ہونے کی وجہ سے سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں اسلامی اقدار سے متاثر ہو کر اُنہوں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button