ناندیڑ

ماہور میں دوہرا قتل:نامعلوم حملہ آورنے دوخواتین کوقتل کردیا

ناندیڑ:20؍نومبر:ماہور تعلقہ کے پچوندا مضافات میں آج پیش آئے بھیانک دوہرے قتل نے پورے علاقے میں کھلبلی مچا دی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اپنی ہی کھیتی میں کپاس چننے کے دوران دو خواتین (دیورانی اور جیٹھانی) کا گلا دبا کر بے رحم قتل کر دیا گیا۔ اس افسوسناک واردات نے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی ہے۔ہلاک ہونے والی خواتین کی شناخت انتکلابائی اشوک اڈاگھلے (60) اور انوسیا بائی صاحب راؤ اڈاگھلے (45) کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں خواتین آج صبح کپاس چننے کے لیے اپنے اپنے کھیتوں میں گئی تھیں، جن کے کھیت ایک دوسرے سے متصل ہیں۔شام تقریباً چار بجے جب گھر والے اکھیت پر پہنچے تو دونوں خواتین مردہ حالت میں پائی گئیں۔ ملزم نے واردات کے بعد دونوں کے جسم سے سونا بھی لوٹ لیا تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق کسی نامعلوم شخص نے اچانک حملہ کرتے ہوئے ان کا گلا دبا کر قتل کیا۔اطلاع ملتے ہی ماہور کے پولیس انسپکٹر صاحب راؤ چوپڑے اپنی ٹیم کے ساتھ موقع واردات پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس بھیانک قتل نے ماہور تعلقہ کو دہلا کر رکھ دیا ہے اور مقامی شہری شدید خوف زدہ ہیں۔ گاؤں والوں کے مطابق اس طرح کا دوہرا قتل اس علاقے میں پہلی بار سامنے آیا ہے جس پر سبھی نے گہری افسوس کا اظہار کیا۔پولیس اس زاویے سے بھی تفتیش کر رہی ہے کہ آیا یہ واردات ڈکیتی کا نتیجہ ہے یا پھر کوئی ذاتی دشمنی اس کے پیچھے کارفرما ہے۔ ماہور پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔صرف ماہور ہی نہیں بلکہ ناندیڑ ضلع میں بھی قتل کے واقعات کا سلسلہ لگاتار جاری ہے، جس سے عوام میں تشویش مزید بڑھتی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button