ناندیڑ
ناندیڑ کے سینئر صحافی حافظ محمدخواجہ نواب صاحب کاانتقال

ناندیڑ:29؍اکتوبر: انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ناندیڑ کے سینئر صحافی حافظ محمد خواجہ صاحب نواب ولد محمد اسماعیل صاحب نواب (مرحوم) بدھ کی دوپہر اپنے حقیقی رب سے جا ملے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ۔مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز بدھ 29؍اکتوبرکوبعد نماز عصر گنج شہیداں کربلا میں ادا کی جائے گی ان شاء اللہ۔ مرحوم، محمد جنید اور محمد فاروق کے والد محترم جبکہ محمد اقبال صاحب اور غلام ربانی صاحب کے بھائی ، محمد مبین صاحب اسٹار بیڑی والے کے سسر تھے اور مرحوم عبدالجبار صاحب درویش کے داماد تھے ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی بال بال مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرایوب عطاکرے۔ آمین



