ناندیڑ
مفتی سید صادق محی الدین فہیم صاحب کے وصال پرتعزیتی نشست

ناندیڑـ(راست)18؍نومبر:ملی اتحاد کے پیامبر ، مایاناز عالم دین حق بیانی کے قلم کار ، کئی کتب کے مولف، خادمین امت کے سر پرست حضرت مولانا مفتی سید صادق محی الدین فهیم صاحب(صدر دار القضاء حیدرآباد) کے سانحہ ارتحال پر ایک تعزیتی نشست بتاریخ 19/ نومبر 2026 بروز جمعرات بوقت: بعد عشاء 8:30 بجے بمقام:حضرت عمر فاروق اردو ہائی اسکول ، نزد اکبر فنکشن هال، مال ٹیکری روڈ ، دیگلور ناکہ ، ناندیڑ۔تمام مسلمانان، معتقدین، محبان مفتی سید صادق محی الدین صاحب اور تمام والنٹیرس سے گزارش ہے کہ اس نشست میں وقت مقررہ پر ضرور حاضر رہیں۔ اس طرح کی اپیل خادمین امت کے امیر جناب عابد خان حمید خان صاحب نے کی ہے۔



