ناندیڑ

ناندیڑ: سینئر فوٹو گرافر محمد صادق کا انتقال

ناندیڑ: شہر ناندیڑ کی مشہور و معروف شخصیت اور سینئر فوٹوگرافر محمد صادق (منیار گلی، ناندیڑ) کا بروز جمعرات 19 فروری 2026 کی شب تقریباً 9 بجے انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی شہر بھر میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی۔
مرحوم محمد صادق فوٹوگرافی کے شعبے میں ایک ممتاز مقام رکھتے تھے۔ وہ طویل عرصے سے منیار گلی میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دے رہے تھے اور اپنی محنت، خوش اخلاقی، سادگی اور فنی مہارت کے باعث عوام و خواص میں یکساں مقبول تھے۔ فوٹوگرافی کے میدان میں ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا رہا ہے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ جمعہ، دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر مسجد سراء اتوارہ ناندیڑ میں ادا کی جائے گی۔ اہلِ خانہ کی جانب سے رشتہ داروں، دوست احباب اور تمام متعلقین سے نمازِ جنازہ میں شرکت اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل کی گئی ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button