تازہ ترینناندیڑ

ناندیڑضلع کے مکھیڑ تعلقہ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے

ناندیڑ:(تہلکہ نیوز بیورو)11؍فروری:مکھیڑ تعلقہ کے حبّت، کولگاؤں، دھامن گاؤں، موٹرگا، دھنَج اور جام کھیڑ دیہات سے آج بروز منگل 11 فروری 2026 کو دوپہر 3:25 بجے زمین کے اندر سے زور دار آواز کے ساتھ ہلکے جھٹکے محسوس ہونے کی اطلاع دیہاتیوں نے انتظامیہ کو دی۔اس اطلاع کے بعد نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کی ویب سائٹ پر جانچ کی گئی، جس کے مطابق آج دوپہر 15:20 گھنٹے پر زلزلے کے جھٹکے درج کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.0 بتائی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز ناندیڑ ضلع کے مکھیڑ تعلقہ کے خپرال گاؤں کے قریب واقع تھا۔ یہ جھٹکا نہایت ہلکی نوعیت کا تھا۔تحصیلدار مدکھیڑ نے ضلع ایمرجنسی آپریشن سینٹر کو اطلاع دی ہے کہ اس زلزلے کے باعث کسی بھی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں بلکہ چوکنا رہیں۔ جن گھروں کی چھتیں پتری (شیٹ) کی ہیں اور جن پر وزن کے لیے پتھر رکھے گئے ہیں، وہ حفاظتی نقطۂ نظر سے فوراً پتھر ہٹا دیں اور شیٹ کو بولٹ کے ذریعے مضبوطی سے فٹ کروائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر دوبارہ اس طرح کی آواز یا جھٹکے محسوس ہوں تو فوراً گھروں سے باہر کھلی جگہ پر جمع ہو جائیں اور انتظامیہ کو فون نمبر (02462) 235077 پر اطلاع دیں۔ ساتھ ہی کسی بھی قسم کی افواہوں پر یقین نہ کرنے کی بھی عوام سے اپیل کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button