ضلع پریشد کی اردو میڈیم خالی اسامیوں کو پوتر پورٹل پر مشتہر کرنے کا مطالبہ

ناندیڑ: جناب سید معین صاحب(سابقہ ریاستی صدر مجلس اتحاد المسلمین )کی ہدایت پر مجلسی کارپوریٹر سمیہ گلفشاء سرحان الکثیری نے آج ضلع کلکٹر دفتر پہنچ کر ضلع کلکٹر کو ایک میمورنڈم پیش کیا، جس میں ضلع پریشد اور نگر پالیکا کے اردو میڈیم اسکولوں میں موجود تمام خالی اسامیوں کو پوتر پورٹل پر مشتہر کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔میمورنڈم میں کہا گیا کہ پوتر پورٹل کے ذریعے اساتذہ کی بھرتی عمل میں لائی جاتی ہے، لہٰذا ناندیڑ ضلع میں موجود ضلع پریشد اور نگر پالیکا کے اردو میڈیم اسکولوں کی تمام خالی اسامیوں پر اردو میڈیم سے تعلیم یافتہ امیدواروں کو ہی تقرری دی جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اردو میڈیم کی جتنی بھی خالی جگہیں اور اسامیاں موجود ہیں، ان سبھی کو فوری طور پر پوتر پورٹل پر مشتہر کیا جائے تاکہ اردو میڈیم امیدواروں کو انصاف مل سکے اور اردو اسکولوں میں تدریسی نظام بہتر انداز میں جاری رہ سکے۔اس موقع پر نمائندہ کارپوریٹر سرحان الکثیریی اور سید یونس پرویز بھی موجود تھے۔



