حج فارم داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کی جائے : رویندر چوہان

ناندیڑ۔ ۲۳؍ جولائی ( نامہ نگار ):مقدس سفر حج ۲۰۲۷؍ کے لیے مرکزی حج کمیٹی اور ریاستی حج کمیٹیوں کی جانب سے ان دنوں عازمین حج سے درخواستیں طلب کی گئی ہے۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ ۲۴ جولائی مقرر کی گئی ہے۔ حج فارم داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کرنے کا مطالبہ ناندیڑ کے رکن پارلیمنٹ رویندر چوہان نے مرکزی حکومت سے کیا۔ انہوں نے آج دہلی میں مرکزی اقلیتی امور وزیر کرن رجیجو سے ملاقات کی اور انہیں میمورنڈم پیش کیا۔ جس میں بتایا کہ حج سفر ۲۰۲۷؍ کے لیے آن لائین فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ ۲۴؍ جولائی مقرر ہے۔ ملک کے موجودہ حالات میں کئی عازمین حج کو درخواستیں داخل کرنے میں دشواریاں پیش آرہی ہے۔ عازمین حج کی سہولت کے لیے آن لائین حج فارم داخل کرنے کی مہلت میں کم از کم ۸؍ دن کی مزید توسیع کرنے کا انہوں نے مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر جالنہ کے رکن پارلیمنٹ کلیان کاڑے، لاتور کے رکن پارلیمنٹ شیواجی کڑگے ، امراوتی کے رکن پارلیمنٹ بلونت وانکھیڑے بھی موجود تھے۔



