مضامین

وہ جو بیچتے تھے دوائے دل وہ دکان اپنی بڑھا گئے

:محمد رضوان فلاحی( امام و خطیب مسجد زلیخا ،ناندیڑ)
24اپریل 2019 کی تاریخ یہ حیات فانی کی ایسی تاریخ ہے، جس میں اس بندۂ عاجز کو اپنے چند رفقاء کرام کی طفیل میں سرزمین ملائشیا میں حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی مجددی رحمۃاللہ علیہ سے بالمشافہ ملاقات کا شرف حاصل ہوا تھا، آج حضرت پیر ذوالفقار صاحب نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ ہوگئے ہیں، تو اچانک وہ مبارک سفر ملائشیا یاد آگیا جہاں ہمارے ملک کے اکابرین و مریدین حضرت پیر صاحب رحمۃاللہ علیہ کی مجلس کے لیے جمع ہوا کرتے تھیں، ویسے تو حضرت پیر صاحب رحمۃاللہ علیہ 2011 میں ترکیسر گجرات بھی تشریف لائے تھے، اسوقت ہم جامعہ فلاح دارین ترکیسر میں زیر تعلیم تھے، حضرت مولانا صلاح الدین صاحب سیفی دامت برکاتہم العالیہ کی دعوت پر تشریف لائے تھے، جمعہ سے قبل حضرت پیر ذوالفقار صاحب رحمۃاللہ علیہ کا جامع خطاب ہوا تھا ،لیکن جیسے ملائشیا میں ملاقات اور آپ کی صحبت اور آپ کی مجالس نصیب ہوئی وہ اسوقت میسر نہیں ہو پائی تھی، آج جب حضرت پیر ذوالفقار صاحب نقشبندی مجددی رحمۃاللہ علیہ اس دنیا سے تشریف لے گئے ہیں، تو ان عرفانی و روحانی مجالس کا تذکرہ کرنے سے قلم کو روک نہیں پارہے ہیں، کسی شاعر نے کیا خوب کہا تھا،
کوئی کیوں کسی کا لبھائے دل
کوئی کیا کسی سے لگائے دل
وہ جو بیچتے تھے دوائے دل
وہ دکان اپنی بڑھا گئے
حضرت پیر ذوالفقار صاحب نقشبندی مجددی رحمۃاللہ علیہ سے ملائشیا میں ہم تمام احباب کی انفرادی ملاقات فجر سے قبل ہوئی تھی، شہر ناندیڑ و اطراف کے علاقہ بہت سارے علماء کرام اور دیگر احباب اس وقت مجلس میں شرکت کے ارادہ سے ملائشیا تشریف لے گئے تھے، اس موقع پر بندۂ عاجز، حافظ عبد الباسط صاحب قندھاری عمت فیوضہھم و اطال اللہ عمرہ اور حافظ عبدالقدیر صاحب زید لطفہ کا بیحد شکر گزار ہوں کہ ان دونوں احباب نے اس سفر کا پورا انتظام و انصرام اپنے ذمہ لے لیا تھا۔ ویسے تو ہم سب ہی تعزیت کے مستحق ہیں کہ کون کس سے تعزیت کریں۔
بندۂ عاجز اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعاء گو ہے کہ اللہ رب العزت حضرت پیر ذوالفقار صاحب رحمۃاللہ علیہ کے درجات کو بلند فرمائے اعلی علیین میں جگہ عطاء فرمائے، حضرت رحمۃاللہ علیہ کے جملہ صلبی و روحانی فیض یافتہ پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button