سلام، مصافحہ اور معانقہ کے آداب-۳

سلام کرتے وقت ہاتھ ماتھے پر رکھنا
سوال:(۱۴۲۲)السلام علیکم کہنا اور ہاتھ کا اشارہ بھی کرنا، یعنی ہاتھ ماتھے پررکھنا جائز ہے یا نہیں؟(۲۵۴۸/۳۲-۱۳۳۳ھ)
الجواب: صرف السلام علیکم کہنا سنت ہے، ہاتھ اٹھانا سنت نہیں ہے(۲)فقط واللہ اعلم
سلام کے وقت ہاتھ اٹھانا جائز ہے یانہیں؟
سوال:(۱۴۲۳)سلام کےو قت ہاتھ اٹھانا جائز ہےیانہیں؟ اگرجائز ہے تو کس مقدار تک لےجانا چاہیے ؟لفظ سلام کے ساتھ ی بلالفظ سلام درست ہےیانہیں؟ (۶۷۳/۱۳۳۷ھ)
الجواب: شرعاً سوائے زبانی سلام کے اور کوئی اشارہ وحرکت نہیں ہے، باقی بہ ضرورت و مجبوری وغیرہ کے سامنے اگر ہاتھ اٹھاویں کچھ مضائقہ نہیں ہے، اگر موقع سلام کانہیں ہے تو صرف بہ ضرورت ہاتھ اٹھالیوے، جہاں تک بھی اٹھائیں کچھ تحدید نہیں ہے(۱) فقط واللہ اعلم
سلام کے وقت جھکنا درست نہیں
سوال:(۱۴۲۴)سلام کرنے کے وقت جھکنا اور ہاتھ اٹھانا جیسا کہ فی زمانا مروج ہے خواہ بہ نیت عبادت اور تعظیم ہو یا محض عادۃً ہوکیساہے؟(۱۷۱۶/۱۳۳۵ھ)
الجواب: اس کی ضرورت نہیں ہے اور جھکنا بھی درست نہیں ہے(۲) اور ہاتھ اٹھانا سلام کے ساتھ بعض مواقع میں جائز ہے(۳)فقط واللہ تعالیٰ اعلم
سوال: (۱۴۲۵)…(الف) السلام علیکم کہنے کے ساتھ اگرسربھی جھکایاجائے تو کیا حکم ہے؟ (ب) سراور پیٹھ دونوں جھکانا کیساہے؟
(ج) سراور پیٹھ اس قدر جھکانا کہ قریب رکوع کے ہوجاوے؟
(د) یہ خیال کرکے جھکنا کہ یہ رسمی تعظیم ہے کیساہے؟
(ھ) سلامِ مسنون کا ادب سمجھ کر انحناء کرناکیساہے؟
(و) برائے نام سروشانہ خم کرناہاتھ پیشانی پر لےجانا اور زبان سے کچھ نہ کہنا کیسا ہے؟
(۱۰۱۸/۱۳۴۱ھ)
الجوبا: (الف) ممنوع ہے۔ (ب) بھی ممنوع ہے۔
(ج) یہ اور بھی زیادہ ممنوع ہے بلکہ حرام ہے۔ (د) اس خیال سے جھکنا ممنوع ہے۔
(ھ) انحناء ہر ایک خیال سےممنوع ہے۔ (و) یہ فعل مذموم ہے اور مکروہ ہے۔(۱)
[فتاویٰ دارالعلوم دیوبند، جلد نمبر۱۷]۔۔۔جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔ ان شاء اللہ تعالیٰ



