قدیم شہر ناندیڑ اور دیگلور ناکہ علاقے میں بار بار بجلی بند ہونے کے مسئلے پر توجہ دینے کا مطالبہ
سابق ڈپٹی میئر اور ایم آئی ایم کے کارپوریٹر مسعود احمد خان کی قیادت میں محکمہ بجلی کے افسران کو میمورنڈم پیش کیا گیا

ناندیڑ 19 اکتوبر (پریس ریلیز): قدیم شہر ناندیڑ اور دیگلور ناکہ میں بار بار بجلی بند ہونے سے شہریوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے سابق ڈپٹی میئر اور ایم آئی ایم کے کارپوریٹر مسعود احمد خان کی قیادت میں ایک وفد نے محکمہ بجلی کے افسران سے ملاقات کی اور انہیں میمورنڈم پیش کیا۔میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا کہ دیگلور ناکہ چوپالہ سب اسٹیشن پر مستقل انجینئر مقرر کیا جائے اور لائن مین سمیت ضروری ملازمین کی تعداد بڑھائی جائے۔اس کے علاوہ وارڈ نمبر 11 اور 12 سمیت دیگلور ناکہ علاقے میں نئے ڈی پی لگانے، پرانے ڈی پی کی گنجائش بڑھانے، نئے بجلی کے کھمبے لگانے، ضروری مقامات پر مرمت کرنے اور اے بی سوئچ لگانے کے مطالبات بھی کیے گئے۔ ساتھ ہی منظور شدہ کاموں کو جلد مکمل کرنے پر زور دیا گیا۔وفد نے دیگلور ناکہ میں مدینۃ العلوم اسکول کے سامنے نیا سب اسٹیشن قائم کرنے کا کام بھی جلد شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔وفد نے کہا کہ بار بار بجلی بند ہونے سے چھوٹے بچوں، بزرگوں، مریضوں، تاجروں اور عام شہریوں کو پریشانی ہوتی ہے۔ آنے والے رمضان المبارک اور تہواروں کے دوران بجلی کی سپلائی جاری رکھنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔اس موقع پر ایم آئی ایم کے کارپوریٹر سید فصیح الدین، نمائندہ کارپوریٹر حبیب باغبان، سابق زون چیئرمین انصار احمد خان، کارپوریٹر ایڈوکیٹ محمد ناصر، سابق کارپوریٹر رحیم احمد خان، فیروز پٹھان، شیخ عامر سمیت دیگر افراد موجود تھے۔محکمہ بجلی کے متعلقہ انجینئر نے وفد کو یقین دلایا کہ بجلی کی سپلائی سے متعلق مسائل کو جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔



