ناندیڑ

ربیع الثانی کا چاند نظرنہیں آیا،رویت ہلال کمیٹی ناندیڑ

ناندیڑ:22؍ستمبر: مفتی قایت اللہ خالد قاسمی صاحب،صدرمجلس رویت ہلال ناندیڑ کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق ۲۹؍ ربیع الاول ۱۴۴۷ھ؁ مطابق ۲۲؍ستمبر ۲۰۲۵ء؁ بروز پیر حضرات اراکین مجلس رویت ہلال نے حسب معمول نماز مغرب مسجد جامعہ اسلامیہ دارالعلوم ناندیڑ کربلاروڈ میں پڑھنے کےبعد چاند کے دیکھنے کااہتمام کیا، بارش کی بناء چاند نظرنہیں آیا، متعدد مقامات حیدرآباد، اُدگیر، ممبئی، پھلواری شریف (پٹنہ بہار) وغیرہ سے بھی ایسی ہی اطلاعات موصول ہوئیں۔ اس لیے اعلان کیا جاتاہے کہ ۲۳؍ستمبر منگل کو ۳۰؍ربیع الاول اور ۲۴؍ستمبر چہارشنبہ کو ان شاء اللہ تعالیٰ یکم ربیع الثانی ہوگی۔ شرکائے مجلس کے نام اس طرح ہیں: مفتی محمد ظہیر الدین قاسمی، مفتی محمدابراہیم قاسمی، مفتی عبدالرزاق مظاہری، حافظ محمدہارون نقش بندی مجددی، مولانا اظہر اشاعتی، مفتی سلیمان رحمانی، مولانا عبدالرحمٰن قاسمی، قاضی صادق محی الدین، ابراہیم خان نظامی، قاضی بہاؤ الدین، عبدالقوی انصاری، محمد سعید وغیرہ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button