ناندیڑ میئر عہدہ کے ریزرویشن کااعلان

ناندیڑ:(تہلکہ نیوز بیورو)22؍جنوری:جمعرات کے روزممبئی کے منترالیہ میں واقع چھٹی منزل کے کانفرنس ہال میں شہری ترقی کی وزیرِ مملکت مادھوری مسال کی موجودگی میں میئر کے عہدوں کے لیے قرعہ اندازی کی گئی۔ اس قرعہ اندازی کے بعد ریاست کی مجموعی 29 میونسپل کارپوریشنوں میں میئر کے عہدوں پر ریزرویشن کا اعلان کیا گیا۔جس کے تحت ناندیڑ کے میئر کاعہدہ اوپن زمرے سے خاتون میئر کیلئے مختص ہواہے ۔ اس طرح اب ناندیڑ کھلے زمرے سے خاتون میئر بنیں گی۔
تفصیلات کے مطابق:17 شہروں میں اوپن (کھلا) زمرہ،8 شہروں میں او بی سی ، 3 شہروں میں درج فہرست ذات (SC)، 1شہر میں درج فہرست قبائل (ST)کے لیے ریزرویشن مقرر کیا گیا ہے۔
کھلا زمرہ (Open Category) – 17 شہراس زمرے میں کسی بھی زمرے کا کارپوریٹر میئر بن سکتا ہے، تاہم کئی شہروں میں خواتین کے لیے ریزرویشن ہونے کی وجہ سے مقابلہ مزید سخت ہونے کا امکان ہے۔کھلے زمرہ کے تحت آنے والے شہر ممبئی (خواتین)،نوی ممبئی (خواتین)،پونے (خواتین)،چھترپتی سمبھاجی نگر،ناگپور،ناسک ،پمپری چنچواڑ (خواتین)،امراوتی،بھیونڈی (خواتین)،وسئی-ویرار،میرا بھائیندر (خواتین)،مالیگاؤں (خواتین)،پربھنی ،سولاپور،ناندیڑ (خواتین)،دھولیہ (خواتین)سانگلی
او بی سی (OBC) زمرہ: 8 شہران میں سے 4 شہروں میں خواتین کے لیے خصوصی ریزرویشن رکھا گیا ہے۔جلگاؤں: او بی سی (خواتین)،چندرپور: او بی سی (خواتین)،اہلیانگر (احمد نگر): او بی سی (خواتین)،اکولہ: او بی سی (خواتین)۔عام او بی سی:اچلکرنجی ،کولہاپور،پنویل،الہاس نگر
درج فہرست ذات (SC): 3 شہر۔جالنہ: درج فہرست ذات (خواتین)،لاتور: درج فہرست ذات (خواتین)،تھانہ: درج فہرست ذات (عام)
درج فہرست قبائل (ST): 1 شہر۔کلیان-ڈومبیولی: درج فہرست قبائل (عام)
ریاستی حکومت کے اس اعلان کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں میں میئر کے عہدوں کے لیے تیاریوں اور جوڑ توڑ میں تیزی آ گئی ہے، خصوصاً ان شہروں میں جہاں خواتین ریزرویشن نافذ کیا گیا ہے وہاں سیاسی سرگرمیاں مزید بڑھنے کی توقع ہے۔



