سلام، مصافحہ اور معانقہ کے آداب-۱۲

شیخ کے قدموں پر ماتھا رگڑنا
سوال:(۱۴۷۷) کیا شیخ کے قدموں پر جبہہ سائی (ماتھارگڑنا) یا اسکے روبرو سرزمین پررکھ دینا جائز ہے؟(۱۵۴۶/۱۳۳۷ھ)
الجواب: درست نہیں ہے، بلکہ حرام اور معصیت ہے۔ فقط واللہ تعالیٰاعلم
ماں باپ یا پیرومرشد کے قدم چومنا
سوال:(۱۴۷۸)زید کہتاہے کہ ماں باپ یا پیرومرشد کے قدم چومنا درست ہے، عمر کہتاہے کہ اسلام کاطریقہ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین میں مصافحہ تھا، نہ پاؤں پرگرپڑنا ، اس صورت میں کیا حکم ہے؟ (۱۳/۳۵-۱۳۳۶ھ)
الجواب: درمختار میں ہے: وکذامایفعلونہ من تقبیل الارض بین یدی العلماء والعظماء فحرام، والفاعل والرضی بہ آثمان ، لانہ یشبہ عبادۃ الوثن إلخ (۱) پس کسی کے قدم چومنے سے اس وجہ سے احتراز کرے کہ اس میں تقبیل مذکور کی جوکہ حرام ہے مشابہت ہے اور دین کے بارے میں احتیاط لازم ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
ماں باپ اورپیر کی قبر کوبوسہ دینا
سوال:(۱۴۷۹) بوسہ دینا قبرمادر، پدرپراور قبرپیر پرجائز ہےیانہیں؟
(۴۹۰/ ۱۳۳۸ھ)
الجواب: بوسہ دینا کسی کی قبر کودرست نہیں ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
[فتاویٰ دارالعلوم دیوبند، جلد نمبر۱۷]۔۔۔جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔ ان شاء اللہ تعالیٰ



