مضامین

سلام، مصافحہ اور معانقہ کے آداب-۱۰

ملاقات اور رخصت کے وقت مصافحہ کرنا سنت ہے
سوال:(۱۴۷۲) مصافحہ صرف آنے کےہی وقت جائز ہے یا آتے وقت اور جاتے وقت، ہر دوصورت رواہے؟(۱۶۱/۳۵- ۱۳۳۶ھ)
الجواب: مصافحہ آنے اور جانے کے وقت دونوں احادیث سے ثابت ہیں اور سنت ہیں، حصن حصین وغیرہ میں حدیث ہے کہ جس وقت کوئی شخص آنحضرت ﷺ سے رخصت ہوتاتو آ اس سے مصافحہ فرماتے اور یہ دُعا فرماتے: اسْتَوْدِعُ اللہَ دینَکَ وَ امَانتَکَ وَ خَوَ اتِیْمَ عَمَلِکَ الحدیث(۱) أو کما قال صلی اللہ علیہ وسلم ۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم
سوال:(۱۴۷۳) آنے اور جانے کے وقت جومصافحہ کرناسنت ہے وہ دونوں وقت ہے یا صرف آنے ہی کے وقت؟ اور جانے کے وقت کیا حکم ہے، سنت یا بدعت؟
(۳۵۵/۳۸-۱۳۳۶ھ)
الجواب: ملاقات کے وقت اور رخصت کے وقت (یعنی) دونوں وقت مصافحہ سنت ہے اور حدیث سے ثابت ہے۔ کذا فی الحصن الحصین فقط واللہ
[فتاویٰ دارالعلوم دیوبند، جلد نمبر۱۷]۔۔۔جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔ ان شاء اللہ تعالیٰ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button