برکت کامطلب

اور برکت کسے کہتے ہیں؟ آج کی نشست میں پہلے تو اس کو سمجھادوں برکت اسکو نہیں کہتے کہ پچاس ہزار پاؤنڈ جمع ہوجائیں ، ایک لاکھ پاؤنڈ جمع ہوجائیں ، برکت تعداد اور کونٹیٹی کونہیں کہاجاتا ہے۔ برکت اس کو کہتے ہیں کہ تھوڑےپیسوں میں کام زیادہ نکل جائے اور اسکو اطمینان ہوجائے، اس کو برکت کہتے ہیں ، مولویوں کی تنخواہوں میں آپ نے اس کا تجربہ کیاہوگا، تنخواہ چارپانچ ہزار ہوتی ہے،مگر الحمدللہ کھانےپینے میں بھی اتنی ہی برکت ہوتی ہے اور بچوں میں بھی اتنی ہی برکت ہوتی ہے، مولوی اپنے گھر میں جتنی اچھی غذا کھاتاہے، شاید آپ لوگ بھی اتنی اچھی غذا نہ کھاتے ہونگے، اور وہ صدقہ زکوٰۃ کامال بھی نہیں ہوتاہے۔
بلکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے برکت ہوتی ہے۔ اور مولوی کبھی مہینہ کی آخری تاریخوں میں آپ کوروتا ہوانظربھی نہیں آئیگا، جبکہ ٹیچر اورملازم آپ کو آخری تاریخوں میں روتے ہوئے ہی نظر آئیں گے، مولوی الحمدللہ پہلے چاند میں بھی برابرہوتاہے اور آخری چاند میں بھی اس کا چاند برابر چمکتا رہتاہے، یہ برکت ہے، برکت اس کا نام ہے۔ حلال کمائی میں برکت ہوتی ہے برکت ھوکہ دے کر مال حاصل کرنے کا نام نہیں ہے اوریہ کہتےہوئے توافسوس بھی ہوتاہے ہمارےکچھ بھائی اسکی دلیل بھی بیان کرتے ہیں جیسے یہ مفتی اعظم ہیں۔ دلیل یہ بیان کرتےہیں کہ مفتی صاحب ہندوستان میں سے یہ انگریز لوگ بھی بہت چُراکرلائےہیں لہٰذا ہم بھی انکامال چُرائیں گے، میرے بھائیو یہ سوچ غلط ہے، چورنے آپ کے گھر میں آکر چوری کی، شریعت آپ کو اس کی اجازت نہیں دیتی کہ آپ بھی اسکے گھر میں جاکرچوری کریں، وہ اگر ہیرا چُراکر لائے ہیں وہ اگر کوہ نور لائے ہیںتو اسکا جواب یہ نہیں ہے کہ آپ بھی اس کاپورا مال لوٹ لیں، نہیں ، اور ہمارے کنگال کرنے سے تو کوئی کنگال نہیں ہوتاہے۔
رزق میں برکت نماز سے ہوگی
جوکوئی نماز کی پابندی نہیں کرتاہے اس کے رزق میں برکت نہیں ہوتی ہے صاف بات ہے، برکت اسی کے رزق میں ہوگی جو نماز کی پابندی کرے، اور دیکھو ایک روایت سنادوں، حدیث پاک میں یہاں تک آتاہے کہ جب بندہ فجر کی نماز پڑھنے کے لئے اپنے گھر سے نکلتا ہے تو اللہ سے فرشتے دعائیں کرتے ہیں کہ اے اللہ اس کی روزی میں برکت دے، اب اس کے رزق میں برکت ہوگی، اس لئے کہ فرشتے اسکےلئے دعاکرتے ہیں ، اور اگرنماز نہ پڑھے تو دن بھر پیرمارتے رہو، دن بھر پٹرول جلاتے رہو، برکت فجر کی نماز کے بغیر نہیں ہوگی۔
[از کتاب فلاح دارین، جلد ۱، صفحہ ۷۱، ۲۷، ۷۳]



