مضامین

نماز کے فرائض، واجبات اور سنتیں-۶

سنن وکیفیتِ نماز کابیان
فرض سے پہلے إِنِّي وَجَّهْتُ پڑھنا کیسا ہے؟
سوال:(۲۶۱) فرض کے قبل إِنِّي وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَاوَاتِ الخ پڑھنا چاہیے؟(۱۰۶۹/۳۲-۱۳۳۳ھ)
الجواب: کچھ حرج نہیں، نیت سے پہلے کہہ لے(۱) فقط واللہ تعالیٰ اعلم (۲/۲۰۹)
اللہ اکبر کی راء کو اس طرح ادا کرنا کہ لوگ دال محسوس کریں کیساہے؟
سوال:(۲۶۲) زید کا بہ خیال اس کے کہ عام لوگ تکبیر انتقالی نماز میں اللہ اکبر کی ’ر‘ کو اس قدر کھینچتے ہیں کہ اس کی وجہ سے نماز میں نقصان واقع ہوتا ہے، اللہ اکبر کی ’ر‘کو اس طرح خارج کرنا کہ بجائے را کے عام لوگ دال محسوس کریں شرعًا کیسا ہے؟(۱۶۵۴/۱۳۳۸ھ)
الجواب: ایسا نہ کرنا چاہیے، تبدیل حروف جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم (۲/۱۶۳)
اللہ اکبر کے ہمزہ کو کھینچنا مفسدِ صلاۃ ہے
سوال:(۲۶۳) ایک امام [صاحب](۲) رکوع وغیرہ میں جاتے وقت اللہ اکبر کہتے ہیں، نماز ہوگی یانہیں؟(۹۶/۱۳۳۵ھ)
الجواب: اللہ کے ہمزہ پر اور اسی طرح اکبر کے ہمزہ پر مد کرنا خطا مفسد صلاۃ ہے، اس سے احتراز لازم ہے(۱)فقط واللہ تعالیٰ اعلم(۲/۱۷۶)
نماز میں بجائے اللہ اکبر کے یااللہ کہنا جائز ہے یانہیں؟
سوال:(۲۶۴)نماز میں بجائے اللہ اکبر، تکبیرات انتقال کے اگرکوئی شخص سہواً یا اللہ ایک دومرتبہ کہہ دے، توجائز ہے یانہیں؟(۱۶۱۷/۱۳۴۳ھ)
الجواب: یہ جائز ہے، اور اس صورت میں نماز ہوجاتی ہے(۲)فقط (۲/۲۰۱-۲۰۲)
نیت کے بعد ہاتھ باندھنے کاصحیح طریقہ کیاہے؟
سوال: (۲۶۵)نماز کی نیت کرکے ہاتھ نیچے کوچھوڑکرزیرناف باندھے یا کانوں تک ہاتھ اٹھاکر زیرناف باندھ لے؟(۱۹۸/۱۳۳۸ھ)
الجواب: کانوں تک ہاتھ اٹھاکر نیت باندھیں ، اورہاتھ زیرناف باندھیں(۳) فقط(۲/۱۵۹)
[فتاویٰ دارالعلوم دیوبند، جلد نمبر۲]۔۔۔۔جاری ہے۔۔۔۔ ان شاء اللہ تعالیٰ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button