ناندیڑ

ناندیڑ کے مؤظّف نائب تحصیلدار جناب حلیم احمد صدّیقی صاحب کا انتقال پُر ملال

ناندیڑ:نہایت ہی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ آج مؤرخہ 17 نومبر 2025 بروز پیر کو ناندیڑ کے مؤظّف نائب تحصیلدار جناب حلیم احمد صدّیقی صاحب ولد اطہر عمر صدّیقی صاحب کا جالنہ میں بوقت دوپہر تقریباً ڈھائی (2:30) بجے بقضائے الہی انتقال ہو چکا ہے۔ (انا لله وانا الیه راجعون)۔ مرحوم، پروفیسر ڈاکٹر فہیم احمد صدّیقی صاحب (مرحوم) اور مدینتہ العلوم ہائی اسکول کے مؤظف مدرّس شکیل احمد صدّیقی صاحب (مرحوم) کے بڑے بھائی تھے۔ الله تعالیٰ، مرحوم کی مغفرت فرمائے، انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین یارب العالمین ۔ ان شآء الله! مرحوم کی نماز جنازہ آج بتاریخ 17 نومبر 2025 بروز پیر رات بوقت (10:30) بجے بمقام "میاں صاحب درگاہ”، جالنہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئیگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button