مضامین

ماں باپ اور اولاد کے حقوق واحکام-۸

بیٹے نے باپ پرزیادتی کی ہوتو معافی کاکیا طریقہ ہے؟
سوال:(۱۰۱۰) بکر اپنےباپ کے ساتھ لڑا، اورباپ پرزیادتی کی اور گستاخی کی، تواس صورت میں بکر پر کیا تاوان ہے؟ (۳۱۱/۴۶-۱۳۴۷ھ)
الجواب:اس صورت میں بکرے کے ذمے اور کچھ تاوان نہیں ہے توبہ کرے اور اپنے باپ سے قصور معاف کروائے، یہ کافی ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
والدین ناراض فوت ہوئے ہوں تو معافی کی کیا صورت ہے؟
سوال:(۱۰۱۱) کسی شخص کے والدین ناراض فوت ہوگئےہوں، بعد مرنے کے شرعاً کوئی معافی کی صورت ہوسکتی ہے یانہیں؟(۲۷۱۹/۱۳۳۷ھ)
الجواب: ان کے لیے دعائے مغفرت کرے، اور قرآن شریف پڑھ کر اور صدقہ خیرات سے ان کی ارواح کو ثواب پہنچاوے، اور اللہ سے توبہ کرے، امید ہے کہ وہ خوش ہوجائیں گے اور گناہ معاف ہوگا۔(۱) فقط واللہ تعالیٰ اعلم
والدہ سے دودھ بخشوانا
سوال:(۱۰۱۲) والدہ کی وفات کے وقت جو اولاد دودھ بخشواتی ہے، یہ حکم شرعی ہے یارواجی؟
الجواب: ماں کے حقوق اولاد پر بہت ہیں، اس لیے تمام حقوق معاف کرانے چاہئیں، اُس میں دودھ پلانے کاحق بھی ہے، غالبًا اسی وجہ سے یہ کہا جاتا ہے، غرض یہ کہ اس میں کچھ حرج نہیں ہے، آخرت کےلیے یہ اچھاہے۔
باپ بیٹے کاقصور معاف کردے تومعاف ہوجاتاہے
سوال:(۱۰۱۳) زید نے اپنے لڑکے بکرکوبہ موجودگی چند لوگوں کے یہ کہا کہ میں نے تجھ کو عاق کردیا، لڑکے نے کہاکہ میں والد کی چیزوںپر لاحول بھیجتاہوں، اب اگرزید بکرکے قصور کومعاف کردے تو یہ معافی صحیح ہوگی یانہیں؟ اورزید کو کیا کفارہ دینا ہوگا؟ اوربعد معافی بکر سے مواخذہ ہوگایا نہیں؟(۱۸۴۴/۱۳۴۳ھ)
(فتاویٰ دارالعلوم دیوبند ،جلد ۱۶)۔۔۔۔۔جاری ہے۔۔۔ ان شاء اللہ تعالیٰ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button