مضامین

رشوت کا لینا اور دینا دونوں حرام ہیں-۸

دولہا سے روپیہ لینا اور اس سے کھانا کھلانا
سوال: (۱۳۹۱) بعض ملکوں میں رواج ہے کہ شادی میں دلہن کی قوم دولہا سے روپیہ لیتی ہے، اور اس روپیہ سے کھانا کھلاتے ہیں، پھر ان روپیوں کو کبھی مہر میں شمار کرلیتے ہیں اور کبھی نہیں، بہرحال اس طعام کا کھانا جائز ہے یا نہیں؟ اور دلہن سے اجازت لینی ضروری ہے یا نہیں؟(۱۶۰۷/۱۳۴۳ھ)
الجواب: درمختار میں ہےأخذَ أهلُ المرأةِ شيئًا عندَ التسليم، فللزوجِ أن يستردَّه لأنَّه رشوة(۲) نیز یہ بھی درختار میں ہے: لأبی اصّغیرۃ المطالبۃ بالمھر إلخ (۳) اور شامی میں ہے:والصغيرةُ غيرُ قيدٍ، ففي الهِدَايَةِ: للأبِ والجدِّ والقاضي قبضُ صداقِ البكرِ صغيرةً كانت أو كبيرةً، إلا بإذنِها وهي بالغة الخ(۳)
پہلی روایت درمختار سے ثابت ہے کہ اہل عورت جو کچھ نکاح یاتسلیم کے دباؤ میں شوہر یا اہل شوہر سے روپیہ لیویں تووہ حرام اور رشوت ہے ، واپس کرنا اس کالازم ہے ، اور دوسری روایت سے باپ کو مہر کے مطالبہ کاحق حاصل ہے، لیکن ظاہر ہے کہ یہ امانت ہے اس کے پاس ، اور اس کوخرچ کرنا اس کا بدون رضائے بالغہ کے صحیح نہیں ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
[فتاویٰ دارالعلوم دیوبند،جلد نمبر۱۷]۔۔۔۔جاری ہے۔۔۔۔ ان شاء اللہ تعالیٰ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button