ناندیڑ

ناندیڑ-کنوٹ روڈ پرکار اور موٹر سائیکل کی ٹکر میں دو افراد ہلاک

حمایت نگر :(نمائندہ)19فروری: ناندیڑ سے کنوٹ جانے والی سڑک پر جمعرات کی دوپہر ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا۔ پونا پاٹی کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے درمیان ہوئی زبردست ٹکر میں دو افراد کی دردناک موت واقع ہوگئی۔ اس حادثے کے بعد علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔موصولہ معلومات کے مطابق، جمعرات کی دوپہر تقریباً ایک بجے ایم ایچ ۲۶ بی ایم ۸۸۹۴ نمبر کی موٹر سائیکل اور ایم ایچ ۲۶ سی پی ۵۰۸۰ نمبر کی کار کے درمیان پونا پاٹی کے قریب شدید ٹکر ہوئی۔ یہ ٹکر اتنی بھیانک تھی کہ موٹر سائیکل سوار گجانن لکشمن پنچال (عمر ۳۵ سال) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جبکہ ان کے ساتھ موجود شنکر پنڈت راؤ سرجے دیشمکھ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر علاج کے لیے ناندیڑ لے جایا جا رہا تھا، لیکن بدقسمتی سے راستے میں ہی انہوں نے دم توڑ دیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثہ کا شکار ہونے والی کار تلاٹھی پرکاش لکشمن ٹوٹے واڑ کی ہے اور حادثے کے وقت وہ خود گاڑی چلا رہے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کی۔ سابق ایم ایل اے مادھو راؤ پاٹل جاولگاؤں کر نے بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا اور مدد کے لیے پہل کی۔ حمایت نگر پولیس نے موقع پر پنچنامہ کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے دیہی اسپتال روانہ کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button