مضامین

احکامات حج-(فضائل ومسائل)-۵

حج یا عمرہ کو جانے والے سے دعاء کی فرمائش
(۶)مسنون طریقہ یہی ہے کہ جب حاجی صاحب سفر کے لئے روانہ ہونے لگیں تو مقامی لوگ حاجی صاحب سے دعاؤں کے لئے گزارش کریں، حدیث شریف میں آیا ہے کہ جب حضرت عبداللہ بن عمر نے حضرت سید الکونینﷺ سے عمرہ کو جانے کے لئے اجازت مانگی تو آپ نے اجازت مرحمت فرمائی اور ساتھ میں یہ بھی فرمایا کہ اے میرے بھائی تم وہاں کی دعاؤں میں ہم کوبھی شریک رکھنا اور ہم کو اپنی دعاؤں میں فراموش نہ کرنا۔ (ابن ماجہ شریف ۸۰۲)
دورانِ سفر مزید غلطیاں
(۷) بہت سے احباب دوران سفر نمازوں کا اہتمام نہیں کرتے، بعض تو نماز ہی نہیں پڑھتے اور پڑھتے بھی ہے تو مسائل کے مطابق عمل نہیں کرتے۔ مثلاً بہت سے حجاج ٹرینوں اور ہوائی جہازوں کی سیٹوںپر بیٹھ کر نماز پڑھتے ہیں ، حالاں کہ ٹرین پر کھڑے ہوکر نماز پڑھی جاسکتی ہے، اورجہاں کھڑے ہوکر نماز پڑھنا ممکن ہو وہاں بیٹھ کر پڑھنا جائز نہیں، اور ہوئی جہاز میں آگے یا پیچھے کی طرف ایسی جگہ ہوتی ہے جہاں پر بآسانی کھڑے ہوکر نماز پڑھی جاسکتی ہے۔ بعض لوگ قبلہ معلوم کئے بغیر بیٹھے بیٹھے جدھر چاہے نماز پڑھ لیتے ہیں، اور بہت سے لوگ بلاوجہ تاخیر کرکے مکروہ وقت میں پڑھتے ہیں، اور بعض یوںہی تیمم کرکے پڑھ لیتے ہیں۔ ان تمام امور سے بچ کر مسنون طریقہ سے قبلہ کی طرف ہوکر نماز دا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
(۱۰) بعض عورتیں بلامحرم اور بغیر شوہر سفر حج کرتی ہیں ، حالاں کہ عورتوں کے لئے بے محرم یا بلاشوہر حج کو جانا ناجائز اور معصیت وگناہ ہے۔ ( معلم الحجاج ۵۴۳)
(۱۱)بعض لوگ سفر حج میں بہت زیادہ لڑتے ہیں ، بالخصوص گاڑیوں میں سوار ہوتے وقت جگہ لینے پر بہت ہی لڑائیاں ہوتی ہیں، حتیٰ کہ گالم گلوچ اور مارپیٹ تک پہنچ جاتے ہیں، حالاں کہ اس مبارک سفر میں جنگ وجدال اور گالی گلوچ بہت بڑا گناہ ہے۔ ( معلم الحجاج ۶۴۳)۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (ماہنامہ حج میگزین، ممبئی، جولائی ۲۰۱۷)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جاری ہے ان شاء اللہ تعالیٰ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button