مہاراشٹر

وزیراعلیٰ ’لاڈلی بہن‘ اسکیم کی e-KYC کی آخری تاریخ میں توسیع

ممبئی:(ذرائع)18؍نومبر:مہاراشٹر کی خواتین کے لیے ایک خوشخبری سامنے آئی ہے۔ وزیراعلیٰ ’’میری لاڈلی بہن‘‘ اسکیم کی e-KYC کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ ریاست کی وزیرِ خواتین و طفل بہبود ادیتی تٹکرے نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے 18 نومبر 2025 آخری تاریخ مقرر تھی، مگر اب یہ مدت بڑھا کر 31 دسمبر 2025 کر دی گئی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ادیتی تٹکرے نے کہا کہ e-KYC کی کارروائی تقریباً دو ماہ قبل شروع کی گئی تھی اور 18 نومبر آخری تاریخ مقرر تھی۔ تاہم وزیراعلیٰ دیویندر فرنویس، نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے اور اجیت پوار کی ہدایات پر اس مدت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ بہت سی مستحق خواتین OTP سے متعلق تکنیکی مسائل کی وجہ سے اپنی e-KYC مکمل نہیں کر پا رہی تھیں۔ نئی تاریخ مقرر ہونے سے اب کوئی بھی مستفید ہونے والی خاتون اسکیم سے محروم نہیں رہے گی۔اسکیم کا مسلسل فائدہ حاصل کرنے کے لیے متعلقہ بینک اکاؤنٹ کا آدھار سے منسلک ہونا ضروری ہے۔ e-KYC کے دوران آدھار نمبر درج کرنے کے بعد، آدھار سے منسلک موبائل پر OTP موصول ہوتا ہے اور اسے درج کرنے کے بعد e-KYC مکمل ہوتی ہے۔ لیکن گزشتہ چند دنوں سے تکنیکی خرابی کی وجہ سے OTP موصول نہ ہونے سے خواتین کو دشواریوں کا سامنا تھا۔ اب مدت میں توسیع ملنے سے انہیں بڑا راحت ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button