مضامین

احکامات حج-(فضائل ومسائل)-۱۸

حالت احرام میں سر کے بال کاٹنا
اگر پورے سر یا چوتھائی یا اس سے زائد سرکے بال مُنڈائے یا کتروائے توجرمانہ میں دم دینا لازم ہوگا اور اگر چوتھائی سےکم ہے تو صدقہ (نصف صاع) جرمانہ میں دینا واجب ہوگا۔ (مستفاد فتح القدیر۳۱/ج۳) یہ مسئلہ اور آگے آنے والے مسلسل آٹھ مسائل حلق وقصر کے عنوان کے تحت مدلل کرکے لکھ دیئے گئے اور یہاں پر ممنوعات احرام کے تحت بھی شمار کردیئےگئے ہیں۔
حالت احرام میں ڈاڑھی منڈانا یا کتروانا
اگراحرام کھولنے کا وقت آنے سے قبل ڈاڑھی مکمل یو چوتھائی یا اُس سے زیادہ منڈوائے یا کتروائے توایک دم دینا لازم ہوگا اور اگرچوتھائی سے کم ہے تو ایک صدقہ( نصف صاع) جرمانہ میں ادا کرنا واجب ہوگا۔ (مستفاد فتح القدیرص ۳۱/ج۳)
حالت احرام میں بغل کے بال صاف کرنا
حالت احرام میں دونوں بغل صاف کیا یا ایک دونوں صورتوں میں جرمانہ میں ایک دم واجب ہوگا۔ (فتح القدیر ص۳۲،ج۳، بدائع ص۱۹۳،ج۳،ہندیہ ص۲۴۳، ج۱)
حالت احرام میں زیر ناف صاف کرنا
حالت احرام میں زیرناف صاف کرلیا ہے تو جرمانہ میں دام واجب ہوگا۔(غنیہ لمناسک ۱۳۷)
ایک وقت میں سر، ڈاڑھی یا تمام بدن کے بال صاف کرنا
ایک ہی وقت میں سر، ڈاڑھی، بغل، زیرناف وغیرہ سب کے بال صاف کرلئے ہیں تو سب کے عوض میں ایک دم واجب ہوگا ۔ اور اگر مختلف اوقات میں صاف کیے ہیں توہرایک وقت کیلئے الگ الگ دم واجب ہوگا۔(مستفاد معلم الحجاج ۲۳۸)
ایک دویاتین بال اُکھاڑنا
سر یا ڈاڑھی یابغل یازیرناف میں سے کسی جگہ سے دو یاتین بال اُکھاڑنے سے ایک مٹھی گیہوں یا اُس کی قیمت صدقہ کرنا کافی ہوگا ۔ اور اگر تین سے زائد اور چوتھائی عضو سے کم ہے تو ایک صدقہ فطریا اس کی قیمت دینا لازم ہوگا۔ (مستفاد غنیہ المناسک )
حالت احرام میں مونچھ کاٹنا
حالت احرام میں مونچھ کاٹ لی ہے چاہے پوری کاٹی ہویا بعض حصہ بہر صورت ایک صدقہ فطر جرمانہ میں دینالازم ہوگا۔(غنیۃ المناسک ۱۳۸)
سر، ڈاڑھی، بغل، زیرناف کے علاوہ دوسرے اعضاء کے بال صاف کرنا
سر، ڈاڑھی ، بغل ، زیر ناف کے علاوہ پورے بدن میں سے کسی بھی پورے عضو یا بعض عضو یا تمام اعضاء کے بال صاف کرلئے ہیں تو صرف ایک صدقۂ فطر جرمانہ میں لازم ہوگا۔
۔ ۔۔۔۔۔ (ماخوذ از کتاب انوارمناسک)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(جاری ہے ان شاء اللہ تعالیٰ)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button